سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹیسٹنگ سنٹر ارفع کریم کا دور ہ

ہفتہ 29 فروری 2020 14:42

سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹیسٹنگ سنٹر ارفع کریم کا دور ہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹیسٹنگ سنٹر ارفع کریم کا دور ہ کیا ۔کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے فسلیٹیشن سنٹرز پر لائسنسنگ اور ٹکٹنگ ریکارڈ کا چیک کیا،سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے لائسنسنگ عملہ کے رویہ بارے استفسار کیا۔انہوںنے نچارج سنٹر کو شہریوں کے بیٹھنے اور پانی کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ ٹیسٹ اور اس کے طریقہ کو تفصیلی چیک کیا۔کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے کہاکہ شہریوں کی شکایت پر کسی اہلکار کو معافی نہیں ملے گی۔ٹیسٹنگ سنٹر کے باہر کسی قسم کا ٹاوٹ مافیا برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کر نا ہے۔شہری کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے میرے آفس تشریف لا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :