شیخوپورہ، مہنگے داموں فیس ماسک فروخت کرنے والے کلینک کو سربمہر کردیا گیا

اتوار 1 مارچ 2020 18:20

شیخوپورہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرولرڈاکٹر بلال یاسین کا مریدکے میں واقعہ کلینک پرچھاپہ مہنگے داموں فیس ماسک فروخت کرنے والے کلینک کو سربمہر کردیا گیا،ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین کے مطابق ضلع بھر میں فیس ماسک5روپے میں دستیاب ہے اور ہر میڈیکل سٹور پر موجود ہیںاور جو بھی دکاندار خریداروں کے ساتھ گرانفروشی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، دوسری طرف شہری حلقوں کا اب بھی موقف ہے کہ شیخوپورہ میں بھی ماسک مسلسل غائب ہیں ، میڈیکل سٹورز اور جنرل سٹورز پر کسی جگہ بھی شہریوں کو ماسک دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں شہر بھر میں میڈیکل سٹورز اور سپرسٹورز کی فزیکلی چیکنگ کرکے ماسک ذخیرہ کرنے اور فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔