گھر کے بھارتی شیر نیوزی لینڈ میں ڈھیر
نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی
پیر 2 مارچ 2020 10:15
(جاری ہے)
ٹام بلنڈل 55 اور ٹام لیتھم 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹم سائوتھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلے گئے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 90 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ویہاری 5 اور پنت ایک رن پر کھیل رہے تھے، ہنوما ویہاری گزشتہ روز کے سکور میں 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 9 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ریشبھ پنت 4 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد شامی 5 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، جسپریت بمرا آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔
راویندرا جدیجہ 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ بھارت ٹیم دوسری اننگز میں 124 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 132 رنز کا ہدف دیا۔ کیوی ٹیم کے ٹرینٹ بولٹ نے 4 ، ٹم سائوتھی نے 3 جبکہ گرینڈہوم اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بھارتی ٹیم کو میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرلی۔ ٹام بلنڈل 55 اور ٹام لیتھم 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی طرف سے جسپریت بمرا نے دو اور یادیو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹم سائوتھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، امریکہ کیخلاف میچ کے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
امریکن فیملی انشورنس گالف ٹورنامنٹ7 جون سے شروع ہوگا
-
پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ فائنل اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل
-
فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ،میری کراؤزیک اورنیل سکوپسکی سیمی فائنل میں داخل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان امریکہ میں 'اچھی تیاریوں' کے ساتھ آیا ہے : بابر اعظم
-
پاکستان ٹیم نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز(کل) امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز،جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر کی ویسٹ انڈین سکواڈ میں واپسی
-
"ایسا نہیں ہوسکتا کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن، گانا گائے تو نور جہاں لگے": سلمان بٹ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، عماد وسیم امریکہ کیخلاف میچ سے باہر
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ایک اور سنسنی خیز میچ
-
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیلئے بڑا دھچکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.