ہیلتھ کیئر کمیشن ڈیرہ کی شہر میں کارروائی،مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا معائنہ، شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے

بدھ 4 مارچ 2020 20:27

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) ہیلتھ کیئر کمیشن ڈیرہ کی شہر میں کارروائی،مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا معائنہ اور شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈیرہ کی شہر میں کارروائی کے دوران مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے آرتھوپیڈک ہسپتال کی رجسٹریشن کے لئے ڈاکٹر عبد الرحمن کو شوکاز نوٹس جاری کیا جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود خٹک ،ڈاکٹر فرخ گل اور ڈاکٹر محمد رضوان کو کلینکس کی رجسٹریشن کی تجدید نو کے لئے نوٹسز جاری کیے گئے۔

سٹی میڈیکل سنٹر میں صفائی کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات موصول ہونے پر ہسپتال انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جبکہ اعجاز الٹراساؤنڈ کے معائنہ کے دوران تمام امور پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ہے۔