سندھ ہائیکورٹ ،مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کردی

جمعرات 5 مارچ 2020 17:38

سندھ ہائیکورٹ ،مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت انیس مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑو کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں مدعیہ زارا عباس کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا عدالت نے فریقین سے 19 مارچ کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی سیشن عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عادل زمان نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔