اطہرعلی خان کا نامور کامیڈین امان اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

کامیڈی کی دنیا کو امان اللہ خان نے نئی شکل دی ،ایسے فنکار صدیوں بعدپیدا ہوتے ہیں‘ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

جمعہ 6 مارچ 2020 15:51

اطہرعلی خان کا نامور کامیڈین امان اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے ملک کے نامور کامیڈین امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈی کی دنیا کو امان اللہ خان نے نئی شکل دی ،ایسے فنکار صدیوں بعدپیدا ہوتے ہیں، امان اللہ خان نے اپنے فن کا آغاز الحمراء کے پلیٹ فارم سے کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے امان اللہ خان کے لواحقین سے دلی ِہمددری اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نامور کامیڈین کے کام نے معیاری اور فیملی تھیٹر کو ٹھوس بنیادیں فراہم کیں، امان اللہ خان کی کامیڈی تھیٹر کی دنیا میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ وہ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے ،کنگ آف کا میڈین امان اللہ خان جیسے عظیم فنکار کاخلاء کبھی پرُ نہیں ہوسکتا ہے، ان کے انتقال سے ملک ایک بڑے آرٹسٹ سے محروم ہوگیا،مرحوم ایک زندہ دل انسان تھے ،اپنے فنِ مزاح کے ذریعے لوگوںمیں خوشیاں بکھیریں ،ان کے ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ۔

(جاری ہے)

ہم رب تعالی سے دُعا کرتے ہیں کہ اللہ امان اللہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرئے ۔نامور کامیڈین امان اللہ خان کے سوگ میں گزشتہ روزالحمراء کے اسٹیج ڈرامے بندرہے۔

متعلقہ عنوان :