کامیڈی کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

جمعہ 6 مارچ 2020 19:15

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) کامیڈی کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کے انتقال پر مختلف شوبز شخصیات نے اپنے پیغامات میں اظہار افسوس کیا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ امان اللہ خان جیسا ٹیلنٹڈ انسان آج ہم سے جدا ہو گیاہے ہم آپ کو بہت یاد کریںگے، اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اداکار شان شاہد نے کہا کہ امان اللہ خان وہ انسان تھے جو تاریک وقت میں بھی لوگوں کے چہروں پر ہنسی لاتے تھے وہ آج ہم میں نہیں رہے، ہم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ہمایوں سعید نے امان اللہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امان اللہ صاحب لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔

علی ظفر نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے کئی سال اپنے فن کے ذریعے ہم سب کو محضوظ کیا ، ہنسایا اور خوشیاں دیں،انہیں اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیے گا۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے کہا کہ امان اللہ صاحب عظیم شخص تھے کم آمدنی کے باوجود ساتھی غریب فنکاروں کی دل کھول کر مدد کیا کرتے تھے اپنی پوری زندگی اپنے اوپر طنز و مزاح کرتے رہے صرف اس قوم کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے،آج ایک نایاب ہیرا ہم میں نہیں رہا اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے، آمین۔ فیصل قریشی،گوہر رشید ، عثمان خالد بٹ اور فہد مصطفیٰ نے بھی دعائے مغفرت کے پیغامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :