اداکار وفلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ڈاکٹروں نے 45 منٹ تک انہیں بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ بچ نہ سکے

جمعرات 8 اکتوبر 2026 17:27

اداکار وفلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
گوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2026ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر جمعرات کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے تقریبا 45 منٹ تک انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم گمن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کئی سالوں تک بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے۔انہوں نے کرانتی ویر، پرندہ، ویلکم اور اب تک چھپن سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہیں تین نیشنل فلم ایوارڈز اور 2013 میں پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ان کے انتقال پر بھارتی فلمی شخصیات اور سیاسی رہنما افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :