اٹلی ، کورونا وائرس سے اموات 631 ہوگئی

بدھ 11 مارچ 2020 13:33

اٹلی ، کورونا وائرس سے اموات 631 ہوگئی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی یورپ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں منگل کواموات بڑھ کر 631 ہوگئیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ چین میں اس کے کیسز میں یومیہ کمی ہو رہی ہے تاہم چینی حکومت کو خدشہ ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے اس انفیکشن کا شکار افراد اس پیشرفت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔