ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

بدھ 11 مارچ 2020 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے مزید 184 پاکستانی تفتان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیںتفتان بارڈر پر زائرین کو 4 قرنطینہ میں رکھا گیا ہے محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ کے لئے موبائل لیب بھی تفتان پہنچ گئی جس کو ایک مخصوص جگہ پر منتقل کیا گیا ہے دوسری جانب پاک افغان بارڈر دسویں روز بھی بند ہے، سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دو طرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد کے دونوں جانب سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاک افغان دوطرفہ تجارت، نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ بھی تجارت معطل ہے۔