گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے کھیل بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کی کی ضرورت ہے، نثاراحمد

فیڈریشن ملکی اور غیرملکی ایونٹس میں اپنی مدد آپ کے تحت اخراجات برداشت کررہی ہے، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، گفتگو

جمعرات 12 مارچ 2020 15:11

گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے کھیل بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،ٹیلنٹ کو بروئے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے کھیل بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کی کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتسان نے بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ میں مردوں میں تیسری اور خواتین کے ایونٹ میں چوتھی تھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں نثار احمد نے کہا کہ نیٹ بال کے کھلاڑیوں نے کئی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا تاہم حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کے منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ حکومت نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

ایک سوال کے جواب میں نثار احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو ملنے والی سالانہ امداد ناکافی ہے اور فیڈریشن ملکی اور غیرملکی ایونٹس میں اپنی مدد آپ کے تحت اخراجات برداشت کررہی ہے اور نہ ہی ابھی اس سال پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کو گرانٹ ریلیز کی ہے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں ایسے کوئی نظام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، جس سے ملک کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا،