میچز کے دوران ایف سی کالج کے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری

جمعہ 13 مارچ 2020 13:58

میچز کے دوران ایف سی کالج کے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران ایف سی کالج کے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے 20مارچ کو جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت دیگر میچز سے سب سے زیادہ نقصان طلبہ کا ہو رہا ہے، ،کرکٹ میچ کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

میچز کے لیے دوران جنریٹرز کے استعمال سے لاکھوں کا خرچہ ہو رہا ہے لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ،عدالت خاموش نہیں رہے گی۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی۔