ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسزکے زیراہتمام ضلع خیبر میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

جمعہ 13 مارچ 2020 15:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز خیبرپختونخواکے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نیاز آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ضلع خیبرکے علاقوں تیراہ میدان اور لالے کس میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے ڈاکٹر ایوب آفریدی کی زیرنگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ماہر ڈاکٹروں اور معاون عملے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ایک ہزار6سو52مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں 365مرد، 672خواتین اور615بچے شامل تھے،مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :