ہارون آباد،ڈکیتی و اغواء کی بڑی واردات، شہری کروڑوں روپے مالیت کے مال مویشی سے محروم

ہفتہ 14 مارچ 2020 13:25

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) ڈکیتی اور اغواء کی بڑی واردات ،شہری کروڑوں روپے مالیت کے مال مویشی سے محروم ملزم محمد اسلم نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ محمد یار اور اس کے بیٹے کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان دونوں باپ بیٹے کو اغواہ کر کے ساتھ لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنا کر پھینک دیا تشدد سے محمد یار کے سر پر چوٹ آئی اور دانت ٹوٹ گئے، ہسپتال داخل پولیس نے محمد اسلم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا مگر اغواہ اور تشدد کی دفعات شامل نہیں کیں ورثاء نے پریس کانفرنس کر کے وزیراعلی اور ڈی پی او بہاولنگر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :