افغانستان می بھی کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 18 اپریل تک بند کر دیے گئے

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:49

افغانستان می بھی کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) افغان صدر محمد اشرف غنی کی ہدایت پر افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بشمول کالجز اور یونیورسٹیوں کو 18 اپریل 2020 تک بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صدارتی محل کے افغان ترجمان کے مطابق تعلیم، صحت اور ثقافت کے وزیروں نے مشترکہ طور پر افغان صدر سے تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پیش کی تھی جس کی ہفتہ کے روز صدر نے منظوری دی۔ ادھر افغان وزارت صحت کے مطابق افغانستان میں اب تک 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سب سے زیادہ ہرات میں ہیں۔