حکومت ٹین پن بائولنگ کے کھیل کی ترقی کے جامعہ حکمت علمی تیار کروائے، نورین غفار

کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے، گفتگو

پیر 16 مارچ 2020 14:23

حکومت ٹین پن بائولنگ کے کھیل کی ترقی کے جامعہ حکمت علمی تیار کروائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) قومی ٹین پن بائولنگ کی کھلاڑی نورین غفار نے کہا ہے کہ حکومت ٹین پن بائولنگ کے کھیل کی ترقی کے جامعہ حکمت علمی تیار کروائے، گذشتہ روز لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں تربیت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ملک کھیلوں کی ترقی کامعیار پہلے کی نسبت کافی گرتا جا رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں نے کھیلوں میں دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے کیونکہ کھلاڑی کہتا ہے کہ ہمیں وہ مقام حاصل نہیں ہے جو انٹرنیشنل سطح پر ایک کھلاڑی کو مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے، نورین عفار نے کہا کہ مختلف والدین کی سوچ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کھلاڑی کیوں بنائیں اس کا ہمیں کیا فائدہ جب ہمارے ملک میں کرکٹ کے علاوہ کسی دوسری کھلاڑی کو اس کا مقام اور ملازمت ہی نہیں ملنی، وہ کہتے ہیں کھیل پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ہمارا بچہ کوئی انجینئر یا ڈاکٹر بنے جس کی معاشرے میں کوئی عزت تو ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود ایک کھلاڑی رہے ہیں اور کھلاڑی کے مسائل کو بھی جانتے ہیں ان کو چاہئے کہ کھلاڑیوں کی ملازمت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ نئی نوجوان نسل میں کھیلنے کا رحجان بڑھے، ٹین پن بائولنگ کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے پاس ابھی تک کوئی کھیلنے کے لئے کوٹ تک نہیں اور حکومت کوٹ بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جگہ فراہم کرے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کئی سال پہلے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کو کھیلنے کے کورٹ کے لئے جگہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دے چکی ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کی روشنی میں جگہ الاٹ کی جائے تاکہ ٹین پن بائولنگ کھیلنے کے لئے کورٹ بنایاجائے،