سعودی عرب میں قرنطینہ کا مریض فرار ہونے کی خبر نے خوف و ہراس پھیلا دیا
جازان کے محکمہ صحت کی جانب سے خبر کی وضاحت کر دی گئی
محمد عرفان ہفتہ 21 مارچ 2020 17:33
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جازان میں کورونا کے صرف دو مریض ہیں ، دونوں ہی اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں، جن کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر کورونا کے مریض کے فرار کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ کوئی مریض قرنطینہ سے فرار نہیں ہوا۔ لوگ بے بنیاد خبروں پر یقین کر کے نہ تو خود پریشان ہوں اور نہ ایسی جھوٹی خبروں والی پوسٹس کو آگے شیئر کر کے مزید لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بنیں۔ مقامی اور تارکین وطن صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی خبروں پر ہی یقین کریں۔ریجن میں کورونا کے مریض کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریض قرنطینہ کی پابندی نہیں کر رہا اور آزادانہ طریقے سے میل جول جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ بات غلط اور بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ بیرون ملک سے ایک شہری واپس آیا تھا جس پر کورونا کی علامتیں ظاہر نہیں تھیں۔وزارت کے ضوابط کے مطابق شہری کو گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی جس کی وہ پابندی کرتا رہا ہے۔محکمے نے کہا ہے کہ ’کل جمعہ کو لیبارٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کا حامل ہے، تصدیق ہونے پر اسے کنگ فہد ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.