کورونا وائرس سے نوجوانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے، ڈبلیو ایچ او

وائرس نوجوانوں کو ہفتوں کے لیے ہسپتال بھیج سکتا ہے اور ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 21 مارچ 2020 22:36

کورونا وائرس سے نوجوانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے، ڈبلیو ایچ او
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے ان کو بھی خطرہ لاحق ہے اور وہ خود کو قطعی طور پر اس وائرس سے بالکل محفوظ نہ سمجھیں۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ یہ وائرس نوجوانوں کو ہفتوں کے لیے ہسپتال بھیج سکتا ہے اور ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا وائرس نوجوانوں کی موت کا سبب نہیں بھی بنتا، تو بھی ان کی نقل و حرکت اور ان کے فیصلے دوسروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم عمر رسیدہ افراد اور پہلے سے سانس یا پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :