صدر مملکت سے پیر نور الحق قادری اور قبلہ ایاز کی ملاقات

علماء کو کورونا وائرس بارے لوگوں کو آگاہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صدر مملکت

منگل 24 مارچ 2020 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، پیر نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ علماء کو کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور انھیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل احتیاط برتنا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہر شہری کے سماجی فاصلہ اور صفائی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔