اٹلی میں نرس نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کر لی

بدھ 25 مارچ 2020 22:58

اٹلی میں نرس نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کر لی
اٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) اٹلی میں 34 سالہ نرس نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک نرسنگ فیڈریشن نے بتایا کہ ایک اطالوی نرس نے کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد اس احساس سے خودکشی کر لی کہ وہ دوسروں کو بھی وائرس میں مبتلا کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

34 سالہ ڈینیئلا ٹریزی اٹلی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش تھی جو دیگر طبی عملہ کے ساتھ مریضوں کے علاج کے لئے بھر پور طور کام کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :