سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ کیا ،کورونا وائرس کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 26 مارچ 2020 17:35

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا ..
صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کو یہاں باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ کیا اورہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر خصوصی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سپیکر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یو وارڈ میں وینٹی لیٹر کی سہولت کے ساتھ 16 بیڈ جبکہ 40 آئسولیشن بیڈ کی سہولت موجود ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان، ایم پی اے عاقب اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزماں چیف ایگزیکٹو باچا خان میڈیکل کمپلیکس بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوابی میں کرونا وائرس مریضوں کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور اور ٹوپی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔