لندن میں ہسپتال کووڈ 19مریضوں سے بھر گئے۔ کرس ہوپسن

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

لندن میں ہسپتال کووڈ 19مریضوں سے بھر گئے۔ کرس ہوپسن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں ہسپتال کووڈ۔19مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ یہ بات سرکاری قومی ادارہ صحت میں سربراہان کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم کے سربراہ نے جمعرات کے روز کہی۔

(جاری ہے)

این ایچ ایس پروائیڈرز کے چیف ایگزیکٹو کرس ہوپسن نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ لندن کے ہسپتالوں میں شدید بیمار مریضوں میں دھماکہ خیز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ تعداد سونامی کی طرح بڑھنے جیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :