وہاڑی پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کی4 ممبران گرفتار ، چھ لاکھ85ہزار مالیتی مال مسروقہ برآمد

جمعرات 26 مارچ 2020 23:42

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے کارروائی کے دور ان موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کی4 ممبران گرفتار کر کے چھ لاکھ85ہزار مالیتی مال مسروقہ برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر چوہدری شاہد اسحاق گجر نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتاکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا ،اس موقع پر,چوکی انچارج 48 پل اے ایس آئی رائے ساجد اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ دومختلف کاروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان عامر اور ساجد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ 50ہزار مالیتی 5عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔ ملزمان لاہور اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دوسرے کاروائی کے دوران ملزمان رزاق اور امتیاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ 35ہزار مالیتی مویشی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کئے۔

متعلقہ عنوان :