وزیر اعلی بلوچستان سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی ملاقات

جمعرات 26 مارچ 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نور محمد دومڑ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے وزیر اعلی کو گزشتہ روز ہرنائی میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے اور سروتی بند کے ٹوٹنے سے ہرنائی بازار قرب وجوار میں املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعلی نے دونوں رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت جلد ہی ہرنائی میں طوفانی بادوباران اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے ہونیوالے نقصانات کا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے زریعے سروے کرکے متاثرہ افراد کی دادرسی اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے دستیاب وسائل میں مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائیگا اور مشکل کی اس گھڑی میں ہرنائی کے متاثرہ افراد کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے بارشوں سے ٹوٹنے والے سروتی بند کی دوبارہ تعمیر اور مستقبل میں حفاظتی اقدامات کے طور پردونوں رہنماؤں کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :