ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی دفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات مارچ 22:30

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی دفعہ144کی خلاف ورزی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹریفک پولیس کی دفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں ارشد کی زیرنگرانی میں ٹریفک پولیس جہلم نے ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کیے اور متعدد موٹر سائیکل کو بند کیاگیا علاوہ ازیں کافی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں کو کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے وارننگ دے کر چھوڑ دیاگیا اور اس بات کی بھی تاکید کی گئی جب تک حکومت پنجاب کے جاری کردہ احکامات نافذ العمل رہیں گے ان پر سختی سے عمل کریں اور اپنی غیر ضروری موومنٹ کو ترک کرتے ہوئے ڈبل سواری سے گریز کریں۔