جاپانی وزیر اعظم اور چینی صدر جلد فون پر بات چیت کریں گے ، چینی سفیر

اتوار 29 مارچ 2020 13:30

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) جاپان میں تعینات چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کی جلد ٹیلیفون پر بات چیت متوقع ہے جس میں وہ کورونا پرقابوپانے سے متعلق بادلہ خیال کریں گے۔جاپانی خبر رسیاں ادارے کے مطابق چینی سفیر کونگ شٴْوان یو نے یہ بات ٹوکیو نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔وباء کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان سفری پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے اپنے شہریوں کا تحفط کرتے ہوئے، کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے صدر شی کے آئندہ ماہ کے دورہ جاپان کے التوا کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا چیلنج عارضی ہے، اور باہمی تعلقات میں بہتری وباء کے باوجود جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی کے دورہ جاپان کے بہترین وقت سے متعلق بات چیت جاری رہے گی۔کورونا وائرس کی وباء کے آغاز سے متعلق چین اورامریکہ کے درمیان الفاظ کی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ اس کا آغاز امریکہ نے کیا تھا۔ انہوں نے چین پراس کا الزام عائد کرنے والے بیانیے کو مسترد کیا اور کہا کہ اس معاملے پر ماہرین کے علاوہ کسی اور کا کچھ کہنا بے معنی ہے۔

متعلقہ عنوان :