مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق

مملکت میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10ہوگئی، 50افراد صحتیاب ہوکر گھروں میں منتقل ہوگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 18:35

مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2020 ) مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10ہوگئی۔ سعودی وزراتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ 50افراد صحتیاب ہوکر گھروں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 110 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1563 ہوگئی ہے جبکہ قرنطینہ میں رکھے گئے 400 افراد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں نئے 110کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

مملکت میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 165ہوگئی ہے۔

حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاہم ابھی تک کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بیرون ملک سے آئے 400 افراد کو قرنطینہ سے کلیئر قرار دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق ایئرپورٹس پر آئے سینکڑوں افراد کو جدہ میں 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ جن میں سے 400 افراد کو گزشتہ روز کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے کر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ان تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ جدہ میں قرنطینہ سے نکلنے والے پہلے گروپ کے واپس جاتے وقت وزارت صحت کے عہدے داروں کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ان افراد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔قرنطینہ سے نکلنے والے ان افراد کا کہنا تھا کہ انہیں قرنطینہ میں بہترین سہولتیں دی گئیں، انہیں کسی بھی موقع پر ایسا احساس نہیں ہوا کہ وہ کسی ہسپتال جیسے مقام پر ہے۔

ایئر پورٹس سے لے کر قرنطینہ میں قیام اور وہاں سے واپسی پر ان کے ساتھ عزت اور احترام والا سلوک ہوا۔ کسی نے بھی انہیں مشتبہ مریض ہونے کے اندیشے پر اچھوتوں والا برتاؤ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سعودی مملکت میں 14 روز قبل بیرون ملک سے آنے والے سعودی شہریوں کو کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔یہ شہری ان ممالک سے واپس آئے تھے جہاں پر کورونا نے وبا کی صورت اختیار کر رکھی تھی۔