سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین انتقال کر گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 اپریل 2020 12:02

سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین انتقال کر گئے
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اپریل 2020ء) سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان منور حسین منج طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے ہیں۔خرم منج نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منور حسین منج کافی عرصے سے بیمار تھے۔

(جاری ہے)

منور حسین منج کی نماز جنازہ آج تین بجے منج ہاؤس گوجرانوالہ روڈ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔علاقے کے لوگ بھی منور حسین منج کے انتقال پر غمگین ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :