عمران خان سے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات،

50لاکھ ررپے کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا

جمعہ 3 اپریل 2020 21:13

عمران خان سے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے ملاقات کی اور خطیر رقم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران طیبہ خانم بخاری نے 50 لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کیلئے وزیراعظم کو پیش کی۔طیبہ خانم بخاری نے کورونا ریلیف مہم کیلئے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :