گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے،مریضوں کی کل تعداد 198 ہوگئی
اتوار 5 اپریل 2020 20:30
(جاری ہے)
ان کی تعیناتی سے صحت کے شعبے میں مزید استعداد کار بڑھ جائے گا اور انسداد کورونا مہم میں مزید بہتری سامنے آئے گی،یہ موجودہ حکومت کا ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے۔صوبائی وزیر شمس میر نے کہا کہ نگر کی موجودہ صورتحال سے حکومت باخبر ہے اور اس حوالے سے بھی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نگر کیلئے خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کی فوری طور پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں اور انہوں نے اپنی طبی سرگرمیاں شروع بھی کردی ہے، انشااللہ اب نگر کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزز کو مد نظر رکھتے ہوئے نگر کیلئے خصوصی طور پر ایک وینٹی لیٹر بھی بجھوادیا ہے،اسی کے ساتھ ساتھ 30 پیرا میڈیکل سٹاف بھی نگر بجھوا دیئے گئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین اسٹریٹیجی کے تحت نگرانی کررہی ہے اور محکمہ صحت بلتستان ڈویژن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو اپنے عوام کے ساتھ بہت ہمدردی ہے اور اسی انسانی ہمدردی کے ناطے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام ادارے پوری مستعدی کے ساتھ متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر مشتمل ایک بہت بڑی تعداد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکی ہے باقی ماندہ بھی انشااللہ اپنا دورانیہ مکمل کرکے ڈسچارج ہونگے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جو افراد مختلف ممالک سے سفر کر کے گلگت بلتستان آئے ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا فوری طور بھیپر طبی معائنہ ہو اور ان کی بہتر نگہداشت ہو۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں احتیاطی تدابیر اور گھروں میں رہتے ہوئے اس عالمی وبا کو شکست دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.