جرمنی میں دائیں بازو کے شدت پسندانہ حملوں میں اضافہ

2019ء کے دوران دائیں بازو کی شدت پسندی کے 22300واقعات رونما ہوئے،رپورٹ

منگل 7 اپریل 2020 15:51

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) جرمنی میں دائیں بازو کے شدت پسندانہ حملوں میں گزشتہ برس اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرائم کی روک تھام کے ملکی ادارے کے مطابق 2019ء کے دوران دائیں بازو کی شدت پسندی کے پس منظر کے حامل بائیس ہزار تین سو کے قریب واقعات رونما ہوئے۔

(جاری ہے)

2018ء میں ایسے واقعات کی تعداد بیس ہزار چار سو کے لگ بھگ تھی جبکہ 2017میں تقریبابیس ہزار پانچ سو ہے۔

متعلقہ عنوان :