سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد لاکھوں میں پہنچنے کا خدشہ
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، یہ تعداد صرف ہفتوں میں2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، حکومتی ہدایات پر عمل کرکے تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ
ثنااللہ ناگرہ منگل 7 اپریل 2020 19:09
(جاری ہے)
ہدایات پر عمل کرکے ہی ہم کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کو کم سے کم کرسکتے ہیں، لیکن اگر ہم نے حکومتی احکامات کی تعمیل نہ کی تو یہ تعداد بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
دوسری جانب تازہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر2795 ہوگئی ہے۔ اسی طرح ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ 41 افراد جان سے چلے گئے ہیں جبکہ 615 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس بیان کے بعد اُمت مُسلمہ میں یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیا اس بار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت سے محروم تو نہیں رہ جائیں گے۔ اُردو نیوز کے مطابق ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر معاشرے کا 50 فیصد حصہ عمل کر رہا ہے جبکہ باقی آدھا حصہ پہلے جیسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ صبح کے اوقات جب کرفیو نہیں تھا تب مختلف مارکیٹوں میں لوگوں کا رش ہوجاتا تھا۔ ہمارے پاس رپورٹس ہیں جن سے ثابت ہو رہا ہے کہ لوگ ہدایات کی پابندی نہیں کر رہے۔ یہ انتہائی خطرناک ہے جس سے ہماری تمام تر کوششیں بے سود ہو رہی ہیں۔ کرفیو کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگ گھروں تک محدود رہیں، انتہائی ناگزیر حالات میں باہر نکلیں مگر افسوس اس پر مکمل طور پر عمل نہیں ہو رہا۔ ڈاکٹر العبد العالی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا اس سال رمضان المبارک اور عید الفطر کرفیو میں گزریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.