حسن علی کرکٹ سے نہیں، جم ٹریننگ سے انجری کا شکار ہوئے، اظہر محمود
جم میں ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھانے سے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر تڑوا بیٹھے، سابق بائولنگ کوچ
منگل 7 اپریل 2020 20:59
(جاری ہے)
ان کاکہنا تھا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا لیکن حسن کے فٹنس مسائل کی اصل وجوہات بتا رہا ہوں۔
ماضی کے مشہور آل راؤنڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انجریز فرسٹ کلاس کے کم تجربے کے سبب ہو رہی ہیں کیونکہ آپ جتنی باؤلنگ کرتے ہیں اتنا ہی بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس اسٹرکچر اور کوکا بورا گیند کے ساتھ فاسٹ اور اسپن باؤلرز کو طویل اسپیل کرنے پڑتے ہیں تاہم یہ فاسٹ باؤلرز کے لیے اچھا بھی ہے۔اظہر علی نے فرسٹ کلاس نظام میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویز دی کیونکہ پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 10 فرسٹ کلاس ٹیموں کی موجودگی سے اچھا نظام بن جائے گا جس کے بعد نیچے موجود انڈر 19 اور انڈر 16 سطح سے میں باقاعدہ نظام کے ذریعے ٹیلنٹ مل سکتا ہے۔اظہر محمود نے تسلیم کیا کہ تابش خان جیسے ذہین فاسٹ باؤلر انتہائی باصلاحیت ہونے کے باوجود بدقسمتی سے پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت باؤلنگ کوچ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنا تو ہم نے فرسٹ کلاس کے بہترین فاسٹ باؤلرز کو طلب کیا تھا اور تابش خان اور صدف حسین بھی ان میں شامل تھے تاہم بالآخر ہم نے مستقل مزاجی کے ساتھ طویل اسپیل کرنے کی صلاحیت پر محمد عباس کو منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاش ایک بہت ذہین باؤلر ہے لیکن بعض اوقات قسمت آپ کا ساتھ نہیں دیتی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.