میپکو کے لائن مینوں کی ترقی کے امتحانات میں 300امیدواروں میں سے 31کامیاب

بدھ 8 اپریل 2020 19:08

ملتان ۔ 08اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر نے لائن مین سیکنڈ سے لائن مین فرسٹ کے ٹی 300محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میاں قیصر عباس کے مطابق ملتان اور خانیوال سرکلوں کے پروموشن امتحان میں شرکت والے 31ملازمین نے کامیابی حاصل کی جس میں فاروق حسین، اکمل عباس، وزیراحمد، عباس علی، محمد آصف رفیق، خالد مجتبیٰ،غفوراحمد، امان اللہ، محمد ندیم، الطاف حسین، محمد یوسف، خلیل الرحمن، محمد بابر، محمد اقبال، نوید اختر، محمد اشرف، محمد سلیم، محمد شفقت رضا، مستقیم خان، خالد رفیق، رانا شوکت علی، لیاقت علی، صابر علی، محموداحمد، نذیراحمد، غلام مصطفی، نذیرالدین، محمد یوسف، منیراحمد اور کرم حسین شاہ شامل ہیں ۔