حافظ آباد: محلہ ادریس پورہ میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر دوشیزہ کو زیادتی کے بعد زہر دے دیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:40

حافظ آباد: محلہ ادریس پورہ میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر دوشیزہ ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل 2020ء) حافظ آباد کے محلہ ادریس پورہ میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر دوشیزہ کو زیادتی کے بعد زہر دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی زہر کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریاست علی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی رفعت (فرضی نام) کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے گئی جہاں اوباش نوجوان وقار ولد رحمت نے اس کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا اور بعد ازاں دوشیزہ کو زہر دے دیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :