عدنان سمیع سوشل میڈیا پر ایک بار پھر مذاق بن گئے

جمعرات 9 اپریل 2020 11:33

عدنان سمیع سوشل میڈیا پر ایک بار پھر مذاق بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) بھارتی موسیقار وگلوکار عدنان سمیع خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھرمذاق بن گئے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک پرانی تصویرنئے انداز میں شئیر کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع نے ایسی فوٹو شاپ کی ہوئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ حقیقت میں ماسک نہیں پہنے ہوئے بلکہ فوٹو شاپ سے ماسک پہنا نظر آ رہا ہے، جس پر ٹوٹیر صارفین کو ان کا مذاق اٴْڑانے کا موقع مل گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عدنان سمیع کی حماقت پر بڑی تعداد میں دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :