دبئی میں لاک ڈان کے دوران میں شادیاں اور طلاقیں تاحکم ثانی معطل

جو جوڑے شادی کے تمام تقاضوں کو پورا کرچکے ، انھیں بھی شادی کی تقریبات منظم نہیں کرنی چاہئیں،عائلی عدالت

جمعرات 9 اپریل 2020 11:51

دبئی میں لاک ڈان کے دوران میں شادیاں اور طلاقیں تاحکم ثانی معطل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) دبئی کی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تاحکم ثانی شادیوں اور طلاقوں کو معطل کردیا ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ تعداد میں آپس میں مل بیٹھنے موقع ملے اور نہ وہ اس مہلک وبا کو پھیلنے کا سبب بنیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے محکمہ انصاف نے کہا کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔عائلی عدالت کے جج جسٹس خالد الحوسنی نے محکمہ انصاف کی ویب گاہ پر ایک بیان میں کہا کہ جو جوڑے شادی کے تمام تقاضوں کو پورا کرچکے ہیں، انھیں بھی شادی کی تقریبات منظم نہیں کرنی چاہئیں۔ حتی کہ اپنے قریبی عزیز واقارب کو بھی کسی ضیافت میں مدعو نہیں کرنا چاہیے۔