غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی، ڈرگ کنٹرول ٹیم نے اسلام آباد میں مختلف فارمیسیز اور میڈیکل سٹور سیل کردیئے، مقدمات درج

جمعرات 9 اپریل 2020 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ڈرگ کنٹرول ٹیم نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسلام آباد میں مختلف فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں کھنہ پل ، غوری ٹاؤن، برما ٹاون اور پی ڈبلیو ڈی کے مختلف علاقوں میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ہمددر میڈیکل سٹور، عرفان میڈیکل سٹور، بابر فارمیسی، پوٹھوار ڈسڑی بیوشن پر چھاپے مارے ۔

چھاپوں کے دوران ان فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز کو غیر رجسڑڈ ادویات کی فروخت ، ویکسین کے لئے نامناسب سٹوریج، غیر تربیت یافتہ عملے، لائنسز کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد استعمال جاری رکھنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :