کورونا کے صورتحال کے پیش نظر ،شہر میں لاک ڈاون سے غریب آدمی شدید مشکلات سے دوچار ہیں،قاضی عبدالواحد بلوچ

جمعرات 9 اپریل 2020 19:35

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پنجگور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قاضی عبدالواحد بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے غریب اور مزدور وں کو راشن فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ہم نے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کئے۔ اور انشاء اللہ اس سلسلے کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔

کرونا وائیرس ایک عالمی وبار ہے اس سے بچاو کے لئے عوام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور حکومت کی جانب سے کئے گئے ہدایت پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پنجگور کے دہی علاقوں جوار،گر دستک،روتک اور پاک ایران کے سرحدی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی عبدالواحد بلوچ نے کہاکہ ملک میں کورونا وائیرس کے صورت حال کے پیش نظر اور شہر میں لاک ڈاون کی وجہ سے عام غریب آدمی اور بالخصوص اجرت پر کام کرنے والے مزدور شدید مشکلات سے دوچار ہونے کے ساتھ ساتھ نان شبیہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طور پر غریب عوام میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کریں۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور کی خصوصی ہدایت پر ہم نے غریب اور مستحق افراد کا لیسٹ تیار کر رہے ہیں جوکہ جلد مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کے حوالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کرونا وائیرس ایک عالمی وبار ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہمیں کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڈنا ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنے آپ کو اس وائیرس سے بچا جا سکتا ہے۔