پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی

سامان این ڈی آر ایم ایف اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ 50ملین کی امدادی رقوم سے خریدہ گیا تھا، این ڈی ایم اے

جمعہ 10 اپریل 2020 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی،بیجنگ سے پی آئی اے کی پرواز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان لایا گیا،ذرائع کے مطابق کارگو جہاز میں لائے گئے سامان میں ماسک، کٹس ،وینٹی لیٹرز وغیرہ شامل ہیں ،جہاز کے 14 کریو ممبران کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل کورنٹین کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے نے بھی تصدیق کی کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئیشعبہ صحت کے صلاحیتی دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ سامان این ڈی آر ایم ایف اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ 50ملین کی امدادی رقوم سے خریدہ گیا تھا،چین سے اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 2000 ٹیسٹنگ کٹس، 50موبائل ایکسرے مشین، 1لاکھ KN-95ماسکس، 5لاکھ میڈیکل ماسکس، 10ہزار سرجیکل گائون شامل ہیں۔این ڈی ایم ایکی جانب سے دیگر سامان کی خریداری بھی کی جا چکی ہے جو اگلے آنے والے جہازوں کے زریعے پاکستان پہنچ جائے گا۔ دیگر خریدے گئے سامان میں سکریننگ کٹس، ICU وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں