سندھ حکومت کو فراہم کردہ راشن بیگز میں غیر معیاری سامان کی موجودگی کا انکشاف

ٹھیکیدار کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن کے 10ہزار 800 بیگز کے حوالے میں سستا اور غیر معیاری سامان موجود تھا،حکومت کو فراہم کردہ 20 کلو کے راشن بیگ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب اتنے ہی وزن کے بیگ کی قمیت میں 179 روپے کا فرق پایا گیا، رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 10 اپریل 2020 22:25

سندھ حکومت کو فراہم کردہ راشن بیگز میں غیر معیاری سامان کی موجودگی ..
حیدرآبآد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اپریل 2020ء) سندھ حکومت کو فراہم کردہ راشن بیگز میں غیر معیاری سامان کی موجودگی کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں غریبوں کو ان کے گھروں میں راشن کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کیلئے ایک ٹھیکیدار سے راشن بیگز حاصل کیے گئے۔ اب بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن کے 10ہزار 800 بیگز کے حوالے میں سستا اور غیر معیاری سامان موجود تھا جبکہ حکومت کو فراہم کردہ 20 کلو کے راشن بیگ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب اتنے ہی وزن کے بیگ کی قمیت میں 179 روپے کا فرق پایا گیا ہے۔

حیدرآباد ضلع کے چار تعلقوں میں حکومت کی جانب سے یوسی چیئرمین کو فراہم کردہ ان راشن بیگز کے حوالے سے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ حکومت کو فراہم کردہ راشن بیگز میں غیر معیاری سامان تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ راشن بیگز کو تمام تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تحت یوسی چیئرمینز کو فراہم کیا گیا تھا اور جیسے ہی ان بیگز کی تقسیم شروع کی گئی تو ان میں نہ صرف ناقص سامان کی موجودگی بلکہ ان میں کم وزن کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق راشن فراہم کرنے والے کاروباری شخص محمود راجپوت، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے سامنے راشن بیگز کی تفتیش کی گئی جس میں راشن بیگز میں فراہم کردہ کچھ چیزیں ناقص پائی گئیں۔ تفتیش کے بعد راشن بیگز فراہم کرنے والے محمود راجپوت کو کہا گیا کہ وہ راشن بیگز میں فراہم کردہ کچھ چیزوں خاص طور پر دال چنا اور چاول کو تبدیل کرے، جو غیر معیاری ہیں۔ اب راشن بیگز میں فراہم کیے گئے دال اور چاول انتہائی ناقص ہیں اور انہوں نے ہدایات کی ہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے اور اب باقی رہ جانے والی راشن بیگز میں دال اور چاول کو تبدیل کرکے معیاری کوالٹی کے چاول فراہم کیے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :