پاک بحریہ کا جہاز آیا اور بھارتی بحری جہاز کو ٹھوک کر چلا گیا، شہباز گل

پاکستانی بحری جہاز تیز ی سے بھارتی بحری جہاز کی جانب بڑھ کر بھارتی نیوی پر خوف طاری کر گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 14 اپریل 2020 11:50

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 اپریل 2020ء ) پاک بحریہ کے جہاز کی بھارتی بحری جہازکےساتھ چھیڑ چھاڑ، پاک بحریہ کا جہاز آیا ٹھوک کر چلا گیا ، رہنما تحریک انصاف کا دلچسپ تبصرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز تیزی رفتاری میں بھارتی بحری جہاز کے قریب آتا ہے جس کے بعد بھارتی نیوی کے مسافر سہم جاتے ہیں۔

پاک بحریہ کے جہاز کی تیز رفتاری کے باعث پانی بھی بھارتیوں کے لئے خوف بن جاتا ہے۔ ویڈیو میں بھارتیوں کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے جس میں ان کے خوف کو باآسانی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ پاکستان بحریہ کا جہاز آیا اور ٹھوک کر چلا گیا ۔

(جاری ہے)

شہباز گل کی جانب سے پاک بحریہ کے حق میں نعرہ بھی لگایا گیا

معید پیر زادہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پاک بحریہ کے جہاز کی بھارتی بحریہ کے جہاز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہے۔

پاک بحریہ بھارت کیلئے خوف کی علامت ہے ۔ نہ صرف پاک بحریہ بلکے تمام مسلح افواج بھارت کے لئے خوف کی علامت ہیں۔ بھارتی کی پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہمیشہ ہی اسی مہنگی پڑی ہے۔ اس سے قبل پاک فضائیہ 27 فروری 2019ء کے حقائق دنیا کے سامنے لے آیا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش کر دی گئی، ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کے میزائل آر73 اورآر77 دکھائے گئے۔

ایئرکموڈورسید عمرشاہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب 4 اہداف لاک کیے، مگرنشانہ نہیں بنایا، چاہتے تو بھارتی فضائیہ کوبہت نقصان پہنچا سکتے تھے۔ اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف آپریشنز نے کہا کہ بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائرنہیں ہوا۔ ہمارے کسی ایف سولہ طیارے کا نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ایئرچیف نے ایف سولہ مارگرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے قبل پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا سامان اور اس کے تباہ کئے گئے طیارے کی باقیات نمائش کے لیے پیش کی تھ۔یں۔