صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرنا ہو گا،ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ ہسپتال کلینکس لیبارٹریز کو ریگولیٹ کرے گی ،حکومت اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،اتھارٹی کو شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2020 13:38

صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرنا ہو گا، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ ہسپتال کلینکس لیبارٹریز کو ریگولیٹ کرے گی ،حکومت اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،اتھارٹی کو شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا۔

ہفتہ کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اتھارٹی ڈاکٹر سید علی حسین نقوی نے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے، چاروں صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمشنر کام کر ر ہے ہیں ، اسلام آباد میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کا تقاضا تھا ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اتھارٹی کو اپنا بھر پور فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، اتھارٹی اسلام آباد کا نظام صحت پورے ملک کے لیے ایک مثالی نظام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ ہسپتال کلینکس لیبارٹریز کو ریگولیٹ کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پرایمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط بنارہی ہے،اتھارٹی کو شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہاکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کے 2018 میں نفاذ کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں کی محکمہ صحت سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے اتھارٹی موجود نہ تھی ۔ علی حسین نقوی نے بتایاکہ اسلام آباد ملک کا دسواں بڑا ڈسٹرکٹ ھے اور 2.3 ملین کی آبادی کا شہر ہے، تقریباً 3100 پرائیویٹ کلینک اور 1100 میڈیکل سٹور کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :