ڈینگی وائرس کے تدارک سمیت مختلف معاملات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 18 اپریل 2020 16:56

ڈینگی وائرس کے تدارک سمیت مختلف معاملات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی زیر صدارت سرکٹ ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔ ڈینگی وائرس کے تدارک سمیت مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی زیر صدارت سرکٹ ہائوس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی غازی نواز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ واحد محمود، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ صحت، تعلیم ، ٹی ایم او، پاپولیشن ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، لائیوسٹاک، زراعت، این سٹاپ آفیسر، ای پی آئی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے علیحدہ سے آئسولیشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں تمام تر سہولیات اور مچھروں سے بچائو کیلئے جالیوں کا انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائرس سے متعلق تمام لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ رہیں اور اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً جاری ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت بالخصوص ایل ایچ ڈبلیوزسرویلنس کے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ اس سلسلے میں بروقت اور معیاری اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ جن یونین کونسلزمیں گزشتہ سال ڈینگی مچھر یا ڈینگی میں مبتلا افراد کی تشخیص ہوئی وہاں فوری طور پر سپرے کے کام کا آغاز کر دیا جائے جبکہ بتدریج تمام علاقوں کو کور کیا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائیں ، گھروں میں موجود کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیوں کا استعمال کریں، مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں،گھروں میں صاف پانی کہیں پر جمع نہ ہونے دیں، دن کے اوقات بالخصوص طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات میں باہر نہ رہیں تاکہ جہاں انتظامیہ کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں وہیں عوام کے تعاون سے ڈینگی وائرس کا مکمل تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :