براوو نے دھونی سے متعلق اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی

گانا آئی پی ایل کے دوران بھارت میں جاری کرنا تھا ، کورونا کے باعث لیگ غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی ہو چکی ہے ، رپورٹ

بدھ 22 اپریل 2020 13:33

براوو نے دھونی سے متعلق اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی
پورٹ آف اسپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو نے بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی، انھیں یہ گانا آئی پی ایل کے دوران بھارت میں جاری کرنا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے لیگ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ’’چیمپئنز‘‘ سے شہرت پانے والے براوو نے نئے گانے میں اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان دھونی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :