پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل مجاہد اللہ ترین کا فیفا ریفری عدیل انور سے اظہار تعزیت

اتوار 26 اپریل 2020 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد نے فیفا ریفری عدیل انور سے ان کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :