یوکرینی طیارے میں ہلاک خاتون کا شوہر ایرانی لیڈر شپ پربرہم

پاسداران انقلاب نے سپریم لیڈر کے لیے انسانی جانوں کی قربانی دی ،جوادسلیمانی کی تنقید

اتوار 26 اپریل 2020 13:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2020ء) ایران میں 8 جنوری کو یوکرین کے ایک مسافر جہاز کو میزائل مار کر گرائے جانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والی ایک ایرانی خاتون کے شوہر نے ایرانی لیڈر شپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے میں ماری جانے والی خاتون ناز نبیئی کے شوہر جواد سلیمانی نے ایرانی فضائیہ کے سربراہ امری علی حاجی زادہ کے ایک تازہ بیان کو بدعنوانی اور جعلی سازی کا ثبوت قرار دیا ۔جواد سلیمانی نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اس کی بیوی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ پاسدارا انقلاب نے اپنے سپریم لیڈر کے لیے انسانی جانوں کی قربانی دی ہے۔