کینیڈا کا ہیلی کاپٹر یونان کے ساحل سے لاپتہ ہوگیا

جمعرات 30 اپریل 2020 11:51

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) نیٹو مشن کے دوران کینیڈا کا ایک ہیلی کاپٹر یونان کے ساحل سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹو کے اتحادیوں کے ساتھ شامل کینیڈا کا ایک ہیلی کاپٹر یونان کے ساحل سے غائب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس سلسلے میں قومی دفاع کے وزیر ہارجیت سجن سے رابطے میں ہیں اور ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔واضع رہے کہ یونانی میڈیا نے اس ہفتے کے اوائل میں اطلاع دی تھی کہ نیٹو کی کارروائی میں حصہ لینے والا ہیلی کاپٹر جس پر 6 سے زائد افراد سوار تھے بحیرہ آئن میں گر گیاہے۔

متعلقہ عنوان :