متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 567نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 11مریض جاں بحق

مملکت میں متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار730ہوگئی، اب تک 137افراد جان کی بازی ہار چکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 4 مئی 2020 23:11

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 567نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 11مریض جاں ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مئی2020ء ) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 567نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 11مریض جاں بحق، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 567نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار730ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 137افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2ہزار966مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار627ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا کی وبا کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محتاج ہو گئے ہیں۔ ایسے وقت میں اماراتی حکومت نے پریشان حال افراد کی مدد کے لیے 12 لاکھ لنچ باکس تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کیا گیا ہے۔

یہ چندہ باکس دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کو بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بُرج خلیفہ میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں، جب بھی کوئی شخص کی جانب سے 10درہم عطیہ کی رقم عطیہ کرتا ہے تو عمارت کا ایک ایل ای ڈی بلب روشن ہوجاتا ہے، اب تک 1 لاکھ 80 ہزار افراد نے 10،10 درہم کا چندہ دیا ہے، اس لحاظ اس 828 میٹر اُونچی عمارت پر 1 لاکھ 80 ہزار بلب روشن ہو گئے ہیں۔

جوں جوں مزید افراد رقم عطیہ کرتے جائیں گے، باقی بلب بھی ساتھ ساتھ روشن ہوتے جائیں گے۔12 لاکھ لنچ پارسلز تیار کرنے کا یہ ہدف محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو اور برج الخلیفہ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔جس کا مقصد امارات کی فلاحی مہم ”ایک کروڑ لنچ باکس“ کی مہم میں حصہ ڈالنا ہے۔ ہر شخص سے ایک لنچ باکس کے لیے 10 درہم عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔