لاک ڈائون نے بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو’باورچی‘ بنادیا

گھر پر میں اور میری اہلیہ روزانہ 3 گھنٹے تک یوگا کرتے ہیں، بعد میں وہ پیانو بجاتی اور میں کھانا بناتا ہوں، انٹرویو

جمعہ 8 مئی 2020 14:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون نے بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو’باورچی‘ بنادیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ہربجھن سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے میں اپنے ممبئی والے مکان میں اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ پھنس کر رہ گیا ہوں ، جالندھر میں اپنی باقی فیملی سے صرف فون پر رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر پر میں اور میری اہلیہ روزانہ 3 گھنٹے تک یوگا کرتے ہیں، بعد میں وہ پیانو بجاتی اور میں کھانا بناتا ہوں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ مجھے کھانا بنانے میں بہت ہی لطف آتا ہے، اپنی بیٹی کو بھی میں ہی سنبھالتا ہوں۔